دیگر ممالک

مشروم کھانے سے 3 افراد کی موت، ایک خاتون گرفتار

رپورٹ کے مطابق، ایرن پیٹرسن کے سابق شوہر کے والدین گیل اور 70 سالہ ڈان پیٹرسن، گیل پیٹرسن کی بہن ہیتھر ولکنسن اور ان کے بہنوئی ایان ولکنسن کے ساتھ دوپہر کے کھانے میں بطور مہمان شامل ہوئے تھے۔

میلبورن: آسٹریلیا میں مشروم کھانے سے تین لوگوں کی موت کے معاملے میں ایک مشتبہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ جولائی میں وکٹورین قصبے لیونگاتھا میں دوپہر کا کھانا کھانےسے بیمار ہونے کے بعد چار لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

رپورٹ کے مطابق، ایرن پیٹرسن کے سابق شوہر کے والدین گیل اور 70 سالہ ڈان پیٹرسن، گیل پیٹرسن کی بہن ہیتھر ولکنسن اور ان کے بہنوئی ایان ولکنسن کے ساتھ دوپہر کے کھانے میں بطور مہمان شامل ہوئے تھے۔

 لیکن کھانا کھانے کے بعد سبھی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کچھ روز بعد پیٹرسن جوڑے اور ان کی بہن ولکنسن کی موت ہوگئی جبکہ بہنوئی دو مہینے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

پولیس نے کھانا پیش کرنے والی خاتون ایرن پیٹرسن کو جمعرات کو حراست میں لے لیا۔ پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔انہوں نے اگست میں اپنے بیان میں کہا تھاکہ، ’’میں یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ مشروم کھانے سے میری فیملی کے لوگوں کی موت ہوگئی ۔

 میں سچ کہتی ہوں کہ میں نے اپنے عزیزوں کو نہیں مارا،میں ان سے محبت کرتی ہوں ،میں انہیں نقصان کیسے پہنچا سکتی ہوں۔ وکٹوریہ پولیس نے کہا کہ خاتون کے گھر کاسرچ وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔