شمالی بھارت

بس الٹنے سے 3 طلبا کی موت

حادثے میں تین طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ناگور: راجستھان کے ناگور ضلع کے سورپالیہ تھانہ علاقے میں منگل کو ایک سلیپر بس الٹنے سے تین طلباء کی موت ہو گئی اور 12 سے زیادہ طلباء زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کھیم رام نے بتایا کہ نیشنل لاء یونیورسٹی، جودھپور کے طلباء کو لے کر بس پنجاب سے جودھپور جا رہی تھی کہ آج صبح تقریباً 5.30 بجے سورپالیہ تھانہ علاقے میں ایک ٹریلر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے میں تین طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حادثے میں زخمی طلباء کو ناگور کے جے ایل این اسپتال لایا گیا جہاں سے چار شدید زخمی طلباء کو جودھ پور ریفر کر دیا گیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے طلباء کی لاشیں جے ایل این اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔