سوشیل میڈیا

سوئس حکومت نے برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش کی

عام مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے پر990 سوئس فرانکس یعنی ایک ہزارڈالر جرمانہ کرنے کا قانون تیار ہو گیا۔سوئس حکومت نے ایک مسودہ قانون پارلیمنٹ کو بھیجا دیا ہے۔

برن: سوئس حکومت نے خواتین کے برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش کردی، جس کے باعث مسلمان پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوئزرلینڈ کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کرلی۔

عام مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے پر990 سوئس فرانکس یعنی ایک ہزارڈالر جرمانہ کرنے کا قانون تیار ہو گیا۔سوئس حکومت نے ایک مسودہ قانون پارلیمنٹ کو بھیجا دیا ہے، مسودے میں ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ سفارتی احاطے اور مذہبی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے کی چھوٹ شامل ہیں۔

مسودہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹسٹک پرفارمنس اور اشتہارت میں بھی چہرہ ڈھانپا جا سکے گا۔واضح رہے سوئزرلینڈ کی آبادی کا پانچ فیصد حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

a3w
a3w