مشرق وسطیٰ

لبنان سے اسرائیل پر 320 پروجیکٹائل فائر

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ کل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈرون سے کریات شمونہ بستی میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیروت: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ کل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈرون سے کریات شمونہ بستی میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

’’العربیہ‘‘ کے مطابق جنوبی لبنان سے میزائل حملے کے بعد کریات شمونہ میں دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور شہروں پر صبح سے اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شمال میں بترون ضلع کے دیر بیلا کے ساتھ ساتھ جبیل ضلع کے المعیصرہ کے علاقے پر تیسری بار حملہ کیا۔

دریں اثنا مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بترون کے مضافات میں چھاپے میں بے گھر افراد کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں شوف کے ساحل پر واقع برجا کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔

لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ دو اسرائیلی فضائی حملوں میں نو افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ ایک حملے میں بیروت کے شمال میں واقع ایک گاؤں کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرا حملہ دارالحکومت کے جنوب میں واقع دوسرے گاؤں اور حزب اللہ کے گڑھ کے قریب کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیروت کے شمال میں تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کیسروان کے المعیصرہ قصبے پر اسرائیل کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوئے۔

اس نے ایک الگ بیان میں یہ بھی بتایا کہ بیروت کے جنوب میں شوف کے علاقے میں برجا پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر تقریباً 320 گولے اور راکٹ فائر کیے۔ یہ گولہ باری ایک ایسے وقت میں کی گئی جب یہودیوں کے مذہبی تہوار ’یوم کپور‘ کی وجہ سے ہفتے کو عام تعطیل تھی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ یوم کپور کے دوران ہفتے کے آخر میں حزب اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے تقریباً 320 میزائل لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔

قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے تقریباً 35 میزائلوں کا پتہ چلا ہے، جس میں سے کچھ کو روک لیا گیا تھا۔ نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ عکا اور اس کے گرد ونواح کی طرف داغے گئے تمام میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہے، اور وضاحت کی کہ ان میں سے کچھ کو الکریوت اور عکا میں روکا گیا تھا۔