مشرق وسطیٰ

مصر میں سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک

وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ حادثہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب گیزا میں الکریمات روڈ پر ایک ایگزٹ کے قریب ایک مائیکرو بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے متصل صوبہ گیزا میں ہفتہ کو ایک مائکرو بس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
غزہ میں ‘گردن توڑ بخار’ اور’ہیپاٹائٹس سی’ پھیل رہا ہے
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ میں امداد کے منتظرین پر اسرائیل کاحملہ، 70 افراد شہید

وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ حادثہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب گیزا میں الکریمات روڈ پر ایک ایگزٹ کے قریب ایک مائیکرو بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مائیکرو بس کے مسافر تھے، جو شدید زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک میں ہر سال سڑک حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر حادثات انسانی غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جن میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی خراب حالت بھی شامل ہے۔

a3w
a3w