تعلیم و روزگار

رئیل اسٹیٹ اپیلٹ ٹریبونل میں 33جائیدادیں منظور

حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تلنگانہ رئیل اسٹیٹ اپیلٹ ٹریبونل کے لیے کل وقتی بنیادوں پر 33 جائیدادیں منظور کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تلنگانہ رئیل اسٹیٹ اپیلٹ ٹریبونل کے لیے کل وقتی بنیادوں پر 33 جائیدادیں منظور کرنے کا اعلان کیا۔

حکومت نے اس کے لیے جوبلی ہلز میں ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف تلنگانہ میں کرشنا ہوٹل الاٹ کیا ہے۔

تلنگانہ رئیل اسٹیٹ اپیلٹ ٹریبونل کے چیرپرسن اور سابق جج برائے تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس اے راج شیکھر ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے ٹریبونل کے ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

ان میں جوڈیشل ممبر پردیرپ کمار پالے، ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر چترا رام چندرن، ریرا اتھارٹی کے چیئرمین این ستیا نارائنا، ریرا کے ممبران کے سری نواس راؤ، جے لکشمی نارائنا، ریرا کے ایڈوڈیکیٹنگ آفیسر لطیف الرحمان اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

چیرپرسن جسٹس راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ ٹریبونل جمعہ سے کام شروع کرے گا۔