تعلیم و روزگار

تلنگانہ میں گروپI-کے پریلمنری امتحان کا کامیاب انعقاد

تلنگانہ میں گروپI کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے پہلا امتحان (پریلمنری ٹسٹ) اتوار کے روز کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گروپI کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے پہلا امتحان (پریلمنری ٹسٹ) اتوار کے روز کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی پی سی سی) نے ریاست کے 1019 مراکز پر 10:30 بجے دن سے ایک بجے دن، تک پریلمنری ٹسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔

اس ٹسٹ کیلئے3,80,081 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ قبل ازیں کمیشن نے امیدواروں کو مقررہ وقت سے 2گھنٹے قبل متعلقہ امتحانی مرکز پہنچ جانے کی ہدایت دی تھی۔

10:15بجے دن کے بعد کسی بھی امیدوار کو مرکز میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کمیشن نے گروپIکی503جایدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ ان میں 121 ایم پی ڈی او،91 ڈی ایس پیز، 48کمرشیل ٹیکس آفیسرس، 42 ڈپٹی کلکٹرس،41 میونسپل کمشنرس گریڈII اور40، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرس کی جائیدادیں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاست بھر کے مختلف مراکز پر،پریلمنری امتحان کا بیک وقت انعقاد عمل میں لایا گیا۔کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاعات نہیں ہیں۔ مراکز کے اطراف پولیس کے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلی بارگروپ۔Iکی جائیدادوں پر تقررات کاعمل شروع کیا گیا ہے۔