حیدرآباد

شہر میں 39 خواجہ سراؤں نے ٹرافک اسسٹنٹ کا چارج سنبھال لیا

گزشتہ 10 دنوں سے تربیت حاصل کر رہے خواجہ سراؤں کے گروپ نے آئی سی سی سی میں اپنا ڈیمو پیش کیا جہاں کمشنر سی وی آنند نے محکمہ پولیس میں ان کا خیرمقدم کیا۔ آنند نے کہا میں آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں اور آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ عزم اور دیانت داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

حیدرآباد: ایک منفرد اقدام کے تحت حیدرآباد سٹی پولیس نے پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعہ  39 خواجہ سراؤں نے ٹرافک اسسٹنٹ کے طور پر بھرتی کے عمل کو مکمل کر لیا اور آج سے ان خواجہ سراؤں حیدرآباد سٹی پولیس حدود کے چند ٹرا فک زونز میں چارج سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

گزشتہ 10 دنوں سے تربیت حاصل کر رہے خواجہ سراؤں کے گروپ نے آئی سی سی سی میں اپنا ڈیمو پیش کیا جہاں کمشنر سی وی آنند نے محکمہ پولیس میں ان کا خیرمقدم کیا۔ آنند نے کہا  میں آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں اور آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ عزم اور دیانت داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

انہوں نے کہا کارکردگی کے معیار پر خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں پوسٹنگ دی جائے گی اور فی الحال انہیں ہوم گارڈ کی سطح پر مواقع فراہم کئیے جا رہے ہیں۔ پی وشوا پرساد ایڈیشنل سی پی، ٹریفک برانچ نے بتایا، اس اقدام کا ”مقصد خواجہ سراؤں کے وقار کو اونچا کرنا ہے۔