تعلیم و روزگار

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کے لئے تیسری کونسلنگ

فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ 30ستمبر کو صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں ہوگی۔

حیدرآباد: انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، حیدرآباد میں داخلوں کے لئے تیسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ 30ستمبر کو صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں ہوگی۔

ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبرات 040-23008413 یا 7032623941پر رابطہ کریں۔