دہلی

مودی کے ہوتےکوئی ایک انچ زمین بھی قبضہ نہیں کرسکتا: امیت شاہ

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت برسراقتدار رہنے تک کوئی بھی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ اروناچل پردیش میں خط ِ قبضہ پر ہند۔ چین فوجیوں کے مابین جھڑپوں پر بحث کرنے اپوزیشن کے مطالبہ پر مرکزی وزیر امیت شاہ نے آج یہ بات بتائی۔

 پارلیمنٹ ہاؤز کے باہر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کے ایف سی آر اے کی منسوخی پر سوالات سے گریز کرنے کانگریس پارلیمنٹ میں سرحد کا مسئلہ اٹھا رہی ہے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو چینی سفارت خانہ سے 1.35 کروڑ روپئے وصول ہوئے تھے اور کہا کہ فاؤنڈیشن کا رجسٹریشن منسوخ کردیا گیا، کیوں کہ اس نے ایف سی آر اے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔

 شاہ نے مزید کہا کہ چین کے لیے نہرو کی محبت کے سبب اقوامِ متحدہ کی سیکوریٹی کونسل نے ہندوستان کے لیے مستقل نشست کی قربانی دی گئی۔ انھوں نے ہندوستانی سپاہیوں کے جوش و جذبہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت اقتدار میں رہنے تک کوئی بھی ہماری ایک انچ زمین بھی قبضہ نہیں کرسکتا۔