امریکہ و کینیڈا

ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پوٹن کا ہاتھ : جوبائیڈن

جوبائیڈن نے کہا کہ روس میں ایسا بہت کچھ نہیں ہوتا جس کے پیچھےپوتن نہ ہوں مگر ویگنر گروپ کے سربراہ کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ علم نہیں اور نہ مجھے اس کا جواب معلوم ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب پر الزام عائد کیا ہےکہ ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھےپوتن کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب جوبائیڈن سے روس کی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی طیارہ حادثے میں موت سے متعلق سوال کیا گیا تو امریکی صدر نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہےکہ روسی صدر پوتن اس طیارہ حادثے کے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس میں ایسا بہت کچھ نہیں ہوتا جس کے پیچھےپوتن نہ ہوں مگر ویگنر گروپ کے سربراہ کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ علم نہیں اور نہ مجھے اس کا جواب معلوم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کو ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کی خبر پر بریفنگ بھی دی گئی۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہےکہ اگر ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت درست ہے تو امریکہ کو اس بات پر بالکل بھی حیرانی نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں ویگنر گروپ سے وابستہ ایک میڈیا گروپ نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے نجی طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

a3w
a3w