دہلی
یٰسین ملک سیکوریٹی چوک کیس جیل کے 4 عہدیدار معطل
محکمہ جیل نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ‘ 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اور ایک ہیڈ وارڈر کو کل رات معطل کردیا کیونکہ یہ لوگ ابتدائی انکوائری میں پہلی نظر میں خاطی پائے گئے۔

نئی دہلی: دہلی جیل حکام نے یٰسین ملک سیکوریٹی چوک کیس میں 4عہدیداروں کو معطل کردیا۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ جیل حکام نے جمعہ کے دن تحقیقات شروع کی تھیں کہ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) سربراہ یٰسین ملک کو جو دہشت گرد فنڈنگ کیس میں جیل میں بند ہے‘ ایس او پی (اسٹانڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) پر عمل کئے بغیر سپریم کورٹ لے جایا گیا۔
محکمہ جیل نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ‘ 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اور ایک ہیڈ وارڈر کو کل رات معطل کردیا کیونکہ یہ لوگ ابتدائی انکوائری میں پہلی نظر میں خاطی پائے گئے۔ ڈی آئی جی تہاڑ تفصیلی تحقیقات کررہے ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جائے کہ اس سنگین لاپرواہی کے لئے کوئی اور عہدیدار تو ذمہ دار نہیں۔