تلنگانہ

تلنگانہ میں اہم سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی

کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے سوریہ پیٹ ضلع کے کوداڑ اور حضور نگر میں انتخابی مہم چلائی۔ بی آر ایس کے کار گذار صدر تارک راما راو نے حیدرآباد میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اہم سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے کیونکہ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل مکمل ہوگیا ہے َصدر ریاستی کانگریس ریونت ریڈی نے بیلم پلی، راما گنڈم اور دھرما پوری میں جلسوں سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
اداکار یش کا انتخابی مہم چلانے سے انکار
بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

 انہوں نے بیلم پلی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو پر شدید تنقید کی اور کہا کہ رشوت خوری کی سرگرمیوں میں ملوث لیڈروں کو بی آر ایس نے امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے دلتوں اور قبائلیوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی پارٹی ان کی ترقی اور بہبود کی وکالت کرے گی۔

 کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے سوریہ پیٹ ضلع کے کوداڑ اور حضور نگر میں انتخابی مہم چلائی۔ بی آر ایس کے کار گذار صدر تارک راما راو نے حیدرآباد میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو بی آر ایس نے بتدریج ترقی دی ہے۔ تارک راما راو نے حیدرآباد میں ریسیڈنٹس ویلفیر اسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی خطاب کیا۔

a3w
a3w