جرائم و حادثات

نوزائیدہ کی موت کا بہانہ،بچہ دوسرے جوڑے کو فروخت کرنے کے معاملہ میں 4افرادگرفتار

ڈاکٹرس نے اس نے بچہ کوکوتہ گوڑم کے ا یک جوڑے کوغیرقانونی طورپر فروخت کردیا۔یہ معاملہ اُس وقت منظرعام پر آیاجب ا س کو خریدنے والے جوڑے نے حال ہی میں اسپتال لایاکیونکہ نوزائیدہ دودھ ٹھیک سے نہیں پی رہا تھا۔

حیدرآباد: اسپتال میں زچگی کے بعد نوزائیدہ کی موت کابہانہ بناتے ہوئے دوسرے جوڑے کو ڈاکٹر کی جانب سے نوزائیدہ کو فروخت کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے بھدراچلم میں تاخیرسے سامنے آیا۔ پولیس نے نوزائیدہ کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے ڈاکٹر اور تین دیگر افراد کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

 تفصیلات کے مطابق چارماہ پہلے الورو سیتاراماجو کالونی کی ایک خاتون ججیتاجب ایک پرائیویٹ اسپتال میں زچگی کے لیے آئی۔اس کی زچگی کے بعد ڈاکٹرس نے اسے بتایا کہ اس کا نوزائیدہ مرگیا جس پر خاتون نے ڈاکٹرس کی بات پر یقین کرلیا۔

بعد ازاں ڈاکٹرس نے اس نے بچہ کوکوتہ گوڑم کے ا یک جوڑے کوغیرقانونی طورپر فروخت کردیا۔یہ معاملہ اُس وقت منظرعام پر آیاجب ا س کو خریدنے والے جوڑے نے حال ہی میں اسپتال لایاکیونکہ نوزائیدہ دودھ ٹھیک سے نہیں پی رہا تھا۔

 ڈاکٹروں نے اس تعلق سے تفصیلات اس جوڑے سے حاصل کیں تو اس کا علم ہوااور اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ مقامی آنگن واڑی سوپر وائزرنے اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے بچہ کو غیر قانونی طورپر گود لینے کے سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔