جرائم و حادثات

بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ، 4 فوجی شہید

بھٹنڈہ: پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر بدھ کی علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے۔

بھٹنڈہ: پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر بدھ کی علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو

اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ فوجی اسٹیشن کے اندر صبح تقریباً 4.35 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

اس واقعہ میں چار جوان شہید ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w