جرائم و حادثات

جھیل میں سیلفی لیتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے

مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں گھوڑازاری جھیل میں سیلفی لیتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔

چندر پور: مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں گھوڑازاری جھیل میں سیلفی لیتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔

متعلقہ خبریں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام تقریباً 4.30 بجے ناگبھیڈ تحصیل میں گھوڑازاری جھیل پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، وروڑہ تحصیل کے شیگاؤں کے آٹھ نوجوان پکنک منانے گئے تھے۔

اسی دوران ایک نوجوان سیلفی لیتے ہوئے جھیل میں گر گیا اور اسے بچانے کے لیے پانی میں گھسنے والے تین افراد بھی ڈوب گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

پولیس کے مطابق، متاثرین کی شناخت منیش سری رامے (26)، دھیرج جیڈے (27)، سنکیت مودک (25) اور چیتن منڈاڈے (17) کے طور پر کی گئی ہے۔