مہاراشٹرا

40 بچے کرشماتی طور پر محفوظ

ایک اسکولی بس جو بچوں کو لے کر جارہی تھی، کے ڈرائیور کے قلب کی حرکت بند ہونے کے بعد اس بس میں سوار زائد از40بچے، کرشماتی طور پر بچ گئے۔

امراوتی: ایک اسکولی بس جو بچوں کو لے کر جارہی تھی، کے ڈرائیور کے قلب کی حرکت بند ہونے کے بعد اس بس میں سوار زائد از40بچے، کرشماتی طور پر بچ گئے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

اے پی کے ضلع باپٹلہ میں چہارشنبہ کے روز بس کے ذریعہ ان بچوں کو اسکول منتقل کیا جارہا تھا۔

ادنکی ٹاون کے میلاورم، اوپلاپاڈو اور ویم پارا گاؤں سے بچوں کو بس میں سوار کرانے کے بعد ڈرائیور53 سالہ جی ایڈوکنڈالو بس چلاتے ہوئے جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اوپلا پاڈو سے روانگی کے وقت ڈرائیور کے قلب پر شدید حملہ ہوا مگر موت سے چند لمحے قبل ڈرائیور نے بس کو روکدیا اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل کیا۔

مقامی افراد نے فوری ڈرائیور کو ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ ایک دوسرے ڈرائیور نے اس بس میں سوار بچوں کو اسکول منتقل کردیا۔