امریکہ و کینیڈا

بریکنگ: ڈونالڈ ٹرمپ زیرحراست

قبل ازیں ٹرمپ نے اپنے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل ایپ پر پوسٹ کیا تھا کہ ’’بہت غیر حقیقی لگتا ہے- واہ، وہ مجھے گرفتار کرنے جا رہے ہیں،"

نیویارک: ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیویارک میں مین ہٹن گرینڈ جیوری کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی کیونکہ انہیں غیر معمولی فوجداری الزامات کا سامنا ہے جس کے نتیجہ میں ان کی 2024 کی صدارتی مہم کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
دھونی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھے گئے

ان کی خودسپردگی کو امریکی قانون کے مطابق زیرحراست دکھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈونالڈ ٹرمپ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے ہیں۔ مہر بند فرد جرم میں مبینہ طور پر 76 سالہ سابق صدر پر 30 سے زیادہ کارپوریٹ فراڈس کا الزام لگایا گیا ہے۔  

ان میں سب سے سنگین الزام فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو مبینہ طور پر رقم کی ادائیگی شامل ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو نیویارک کی عدالت میں سخت سیکیورٹی اور عالمی میڈیا کے ہنگامہ کے درمیان ایک تاریخی سماعت کے لئے خود کو پیش کیا کیونکہ ریپبلکن ارب پتی تاریخ میں مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔

لائیو ٹیلی ویژن پر چلنے والے اس ڈرامہ کے نتیجہ میں جبکہ عدالت کے باہر ان کے مخالف اور حامی مظاہرین زبردست گڑبڑ کررہے تھے، یہ سماعت ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس دوڑ 2024 ختم کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ہیں۔

توقع ہے کہ 76 سالہ ٹرمپ سے 2016 کے انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو ادا کی گئی رقم سے متعلق بہت سے الزامات پر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

قبل ازیں ٹرمپ نے اپنے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل ایپ پر پوسٹ کیا تھا کہ ’’بہت غیر حقیقی لگتا ہے- واہ، وہ مجھے گرفتار کرنے جا رہے ہیں،” ٹرمپ ٹاور سے کورٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہونے سے قبل وہ وہ فلوریڈا سے  نیویارک پہنچے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین نہیں آتا کہ یہ امریکہ میں ہو رہا ہے۔ میک امیریکہ گریٹ اگین۔

دو بار مواخذے کا شکار ریپبلکن رہنما پہلے سابق امریکی صدر ہیں جن پر مجرمانہ طور پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس نے امریکہ کو نامعلوم سیاسی بحران میں دھکیل دیا ہے۔