تلنگانہ

سیلاب میں پھنسے40 افراد کو بچالیا گیا

شدید بارش کی وجہ سے پداواگو آبپاشی پروجیکٹ میں شگاف پڑنے کے بعد جمعہ کے روز150 لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں غذا فراہم کی گئی۔

حیدرآباد: ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم میں ایک آبپاشی پروجیکٹ کے پشتہ میں شگاف پڑنے اور ندی میں طغیانی کے بعد این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے زرعی کھیت میں پھنسے40 افراد کو بچالیا گیا اور 150 لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں کھانا فراہم کیا گیا۔

جمعرات کی شب دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 40افراد کو جو سیلاب میں پھنس گئے تھے بچالیا گیا۔

شدید بارش کی وجہ سے پداواگو آبپاشی پروجیکٹ میں شگاف پڑنے کے بعد جمعہ کے روز150 لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں غذا فراہم کی گئی۔

محکمہ ریونیو کے حکام نے یہ بات کہی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ20جولائی کو عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد اور دیگر اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

a3w
a3w