دہلی

ترنمول کانگریس نائب صدر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گی

نائب صدر کے عہدہ کے لیے 6 اگست کو ووٹنگ ہوگی۔ حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکر کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے اور اپوزیشن نے مارگریٹ الوا کو ان کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

نئی دہلی: مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ نائب صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے گی۔ یہ اعلان پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کیا۔

نائب صدر کے عہدے کے لیے 6 اگست کو ووٹنگ ہوگی۔ حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے اور اپوزیشن نے مارگریٹ الوا کو ان کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

موجودہ نائب صدر وینکیا نائیڈو کی مدت کار 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ خیال ر ہے کہ ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی شروع ہونے سے ٹھیک پہلے مسٹر دھنکھڑ سے ملاقات کی تھی۔