شمال مشرق

آسام میں کمسنی کی شادیوں کے خلاف کارروائی میں 416 افراد گرفتار

ہم اِس سماجی برائی کو ختم کرنے کے جرأت مندانہ اقدامات جاری رکھیں گے۔ ریاستی حکومت نے کمسنی کی شادیوں کے خلاف فروری اور اکتوبر 2023ء میں مہم شروع کی تھی۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے اتوار کے دن کہا کہ ریاست میں کمسنی کی شادیوں کے خلاف کارروائی کے تیسرے مرحلہ میں 416 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائی 21-22 دسمبر کی رات ہوئی۔ پولیس نے 335 کیسس درج کئے۔ چیف منسٹر نے ایکس پر کہا کہ آسام میں کمسنی کی شادیوں کے خلاف مہم جاری رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

 ہم اِس سماجی برائی کو ختم کرنے کے جرأت مندانہ اقدامات جاری رکھیں گے۔ ریاستی حکومت نے کمسنی کی شادیوں کے خلاف فروری اور اکتوبر 2023ء میں مہم شروع کی تھی۔

فروری 2023ء میں پہلے مرحلہ میں 3ہزار 483 اور دوسرے مرحلہ میں 4 ہزار 515 کیس درج ہوئے تھے اور 915 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اکتوبر 2023ء میں دوسرے مرحلہ میں 710 کیسس درج ہوئے تھے۔