سوشیل میڈیا

ابوظبی میں ایک شاہین کی 2.25 کروڑ روپے میں ریکارڈ نیلامی

انوکھے آکشن میں فالکن مالکین‘ فالکن فارمس‘ متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے فالکنرس کے علاوہ فالکنری شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے وی آئی پیز اور تاجر اکٹھا ہوتے ہیں۔

ابوظبی: ابوظبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹیرین اکزیبیشن (ADIHEX) کی فالکنری آکشن میں نمائش کی تاریخ میں ایک شاہین کافی اونچے دام پر فروخت ہوا۔ یہ امریکی (Gyr ultra -white) شاہین 1,010,300  اماراتی درہم (2.25 کروڑ ہندوستانی روپے) میں نیلام ہوا۔

 انوکھے آکشن میں فالکن مالکین‘ فالکن فارمس‘ متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے فالکنرس کے علاوہ فالکنری شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے وی آئی پیز اور تاجر اکٹھا ہوتے ہیں۔

 فالکن آکشن میں دنیا کے بہترین شاہینوں کو پالنے میں مہارت رکھنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں حصہ لیتی ہیں۔ اماراتی فالکنرس‘ خلیج تعاون کونسل کے 6  امیر عرب ممالک کے علاوہ دنیا بھر کے ان لوگوں کو مہنگے شاہین خریدنے کا موقع ملتا ہے جودنیا کے مختلف مقامات پر پکڑے جاتے ہیں۔

a3w
a3w