تلنگانہ

تلنگانہ میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن،کویتا کا دورہ دہلی

اسی سلسلہ میں وہ منگل کو دہلی روانہ ہوں گی جہاں وہ بیشتر قومی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی اور بعد ازاں دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی۔ مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے 17 جولائی کو "جاگروتی" کی قیادت میں "ریل روکو" تحریک شروع کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے مقصد سے ریاستی اسمبلی میں منظورہ بل کو فوری طور پر مرکزی حکومت سے منظوری دلانے کے لیے بی آرایس کی ایم ایل سی و تلنگانہ جاگرتی کی صدر کویتا نے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار


اسی سلسلہ میں وہ منگل کو دہلی روانہ ہوں گی جہاں وہ بیشتر قومی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی اور بعد ازاں دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی۔ مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے 17 جولائی کو "جاگروتی” کی قیادت میں "ریل روکو” تحریک شروع کی جائے گی۔


اس تحریک پرقومی سطح پر حمایت حاصل کرنے کے لیے کویتا پہلے ہی کئی سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کے اعلیٰ رہنماوں سے ملاقات کر چکی ہیں۔ کل کا دہلی دورہ اسی تسلسل کا ایک اہم حصہ مانا جا رہا ہے۔


حال ہی میں تلنگانہ کے دورہ پر آئے مرکزی مملکتی وزیر سماجی انصاف رام داس اٹھاولے نے کویتا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ریاستی اسمبلی سے منظورہ بی سی تحفظات بل کو صدر جمہوریہ سے منظوری دلانے کے لیے کوششوں کا یقین دلایا۔


اس سے پہلے مرکزی وزیر جینت چودھری سے بھی کویتا کی ملاقات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔ ایسے میں کل دہلی میں کویتا کی مرکزی وزراء اور دیگر قومی رہنماؤں سے ملاقاتیں ممکنہ طور پر سیاسی اہمیت کی حامل ہوں گی۔


دوسری طرف وزیراعلیٰ ریونت ریڈی بھی آج دہلی دورہ پر روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ کل کویتا دہلی روانہ ہوں گی۔