قومی

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟چیف منسٹر آسام ہیمنت بشوا شرما کا سوال

چیف منسٹر آسام ہیمنت بشوا شرما نے اتوار کے دن کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ سے سوال کیا کہ آیا اُنہوں نے 15 دن کے مسلسل وقفہ سے پاکستان میں قیام کیا اور اُن کی بیوی کو پڑوسی ملک کی ایک غیر سرکاری تنظیم سے تنخواہ ملتی ہے۔

گوہاٹی (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آسام ہیمنت بشوا شرما نے اتوار کے دن کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ سے سوال کیا کہ آیا اُنہوں نے 15 دن کے مسلسل وقفہ سے پاکستان میں قیام کیا اور اُن کی بیوی کو پڑوسی ملک کی ایک غیر سرکاری تنظیم سے تنخواہ ملتی ہے۔

ایکس پر سلسلہ وار سوالات میں شرما نے کانگریس قائد کا نام لئے بغیر ان کی بیوی اور بچوں کی شہریت پر بھی سوال اُٹھایا۔ چیف منسٹر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں رکن پارلیمنٹ نام نہیں لیا لیکن وہ اور بی جے پی کچھ عرصہ سے لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی کو اُن کی بیوی کے مبینہ پاکستان کنکشن کیلئے نشانہ بنارہے ہیں۔

شرما نے پوچھا کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سے سوال ہے کیا آپ نے پاکستان کا 15 روزہ دورہ کیا؟ اگر کیا ہے تو بتائیں گے کہ دورہ کا مقصد کیا تھا؟۔ چیف منسٹر نے یہ بھی پوچھا کہ آیا یہ بات یہ ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی بیوی کو ہندوستان میں رہ کر کام کرتے ہوئے پاکستانی این جی او سے تنخواہ مل رہی ہے۔

اگر ایسا ہے تو پاکستانی تنظیم، ہندوستان میں کئے جانے والے کام کی تنخواہ کیوں دے رہی ہے؟۔ رکن پارلیمنٹ کی بیوی اور 2بچوں کی شہریت کے بارے میں بھی چیف منسٹر نے پوچھا کہ آیا یہ ہندوستانی شہری ہیں یا کسی اور ملک کی شہریت رکھتے ہیں؟۔ مزیدکئی سوالات بعد میں کئے جائیں گے۔