حیدرآباد

پرانی حویلی کے ایک رسٹورنٹ میں سمیت غذا سے 43 افراد متاثر، ایک کی حالت انتہائی نازک

ایم ایس مندی، پرانی حویلی میں واقع رسٹورنٹ میں 43 افراد سمیت غذا کا شکار ہوگئے جن میں ایک کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ وینٹیلیٹر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے۔

حیدرآباد: ایم ایس مندی، پرانی حویلی میں واقع رسٹورنٹ میں 43 افراد سمیت غذا کا شکار ہوگئے جن میں ایک کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ وینٹیلیٹر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 30 افراد کورنٹائن ہاسپٹل میں شریک ہیں جبکہ کچھ متاثرین کوجعفریہ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔

ایک متاثرہ کو مدینہ گوڑہ کے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک فوڈ ڈپارٹمنٹ یا محکمہ بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی طرف سے اس واقعہ کا کوئی نوٹ نہیں لیا گیا۔

یاد رہے کہ سابق میں بھی اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں تاہم مینجمنٹ یا محکمہ بلدیہ عظیم ترحیدرآباد نے کارروائی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ہوٹلوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پکوان میں استعمال کی جانے والی اشیاء کی جانچ کریں اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والی ہوٹلوں کا لائسنس منسوخ کردیں۔