اسرائیلی فضائی حملے میں 44 فلسطینیوں کی موت
آئی ڈی ایف نے کہا کہ فوجیوں نے شمالی غزہ کے شہر بیت لاہیہ میں بھی آپریشنل سرگرمیاں جاری رکھیں، فضائیہ کی مدد سے درجنوں ’’دہشت گردوں‘‘ کو ہلاک کر دیا اور علاقے میں ہتھیاروں اور بارودی سرنگوں کا پتہ لگا یا گیا ہے۔
غزہ: شمالی غزہ پٹی میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں کم از کم 44 فلسطینی مارے گئے یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے اتوار کو دی فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے جبالیہ کے علاقے میں بے گھر افراد کے ایک رہائش پر بمباری کی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملے میں 13 بچوں سمیت 36 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
فلسطینی ڈاکٹروں کے مطابق، غزہ شہر پر ایک دیگر اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ شہر میں سماجی ترقی کے ڈائریکٹر وائل الخور اور ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت ان کے خاندان کے سات دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس کے فوجیوں نے جبالیہ میں آپریشنل سرگرمیاں جاری رکھی ہیں اور گزشتہ روز اس کے فوجیوں نے درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک اور متعدد بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی سہولت کے علاقے کو بھی تباہ کر دیا ہے۔