یو اے ای میں ہندوستانی کو 45 کروڑ کا انعام
ایک ہندوستانی جو کہ 11 سال سے یوا ے ای میں خدمات انجام دے رہا ہے، اُس کو ویکلی ڈرا میں 45 کروڑ سے زائد رقم ملی ہے جس کے بعد وہ محظوظ ملین ویکلی ڈرا کا 64 واں دولت مند ترین بن گیا ہے۔
دبئی: ایک ہندوستانی جو کہ 11 سال سے یوا ے ای میں خدمات انجام دے رہا ہے، اُس کو ویکلی ڈرا میں 45 کروڑ سے زائد رقم ملی ہے جس کے بعد وہ محظوظ ملین ویکلی ڈرا کا 64 واں دولت مند ترین بن گیا ہے۔
سریجو جو کہ آئیل اینڈ گیس انڈسٹری میں کنٹرول روم آپریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے، اُس کو گزشتہ ہفتہ اِس بات کا علم ہوا ہے کہ مذکورہ قرعہ میں اُس کو AED 20 ملین (45,30,00,000) حاصل ہوں گے اور وہ قرعہ جیتنے MAH2002 میں کامیاب رہا۔
سریجو نے کہا کہ اُس کو اِس قدر رقم ملنے کی توقع نہیں تھی لیکن قرعہ میں کامیابی کے بعد وہ انتہائی خوشی محسوس کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف میں نے انعام جیتا ہے، بلکہ کہیں زیادہ رقم کا انعام حاصل کرنے میں مجھ کو کامیابی حاصل ہوئی۔
اُس نے کہا کہ وہ جب موٹر کار میں سوار ہورہا تو اُس نے محظوظ اکاؤنٹ دیکھا اور مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ مجھے اِس قدر بڑی خوشی حاصل ہوگی اور میں ملینائر بن گا۔ میں نے اِس تعلق سے توثیق کی۔
سریجو نے بتایا کہ وہ 3 سال سے مذکورہ قرعہ میں حصہ لیتا رہا ہے اور اب خوشی مقصد پورا ہوا ہے۔
سریجو نے کہا کہ اپنی اِس انعام کی رقم کا کچھ حصہ ہندوستان میں مکان کی خریدی کے لئے خرچ کرے گا۔ سریجو جو کہ متحدہ عرب امارات میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہا ہے، کہا کہ وہ اب بھی خدمات جاری رکھے گا۔