دہلی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار کیسس

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11109 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 49622 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 5.01 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انفیکشن کے 11 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 49 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11109 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 49622 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 5.01 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6456 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.70 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 221725 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 457 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

a3w
a3w