مشرق وسطیٰ

5سال پہلے حج کرنے والوں کو دوبارہ موقع دیاجائے گا

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اندرون ملک عازمین حج کی رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس میں 5 سال پہلے حج کرنے والوں کو دوبارہ موقع فراہم کیا جائے گا۔

ریاض: وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اندرون ملک عازمین حج کی رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس میں 5 سال پہلے حج کرنے والوں کو دوبارہ موقع فراہم کیا جائے گا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ صرف ان لوگوں کے لیے خاص تھا جو پہلی مرتبہ حج کرنا چاہتے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’5 سال یا اس سے پہلے حج کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دوبارہ حج کرنے کاموقع دیا جارہاہے بشرطیکہ ان کے دستاویز ذو الحجہ تک نافذ العمل ہوں‘۔

’خواہشمند نے کورونا ویکسین اور انفلونزا ویکسین کی خوراکیں پوری کرچکا ہو اور متعدی امراض سے پاک ہو‘۔’حج کے لیے اندراج وزارت کی ویب سائٹ پر یا نسک ایپ کے ذریعہ ممکن ہے‘۔

’حج کا خواہشمند اپنے اہلخانہ میں سے 13 افراد تک کوایک ہی پیکیج میں اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے‘۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’حج کے لیے رجسٹریشن براہ راست خواہشمند کی طرف سے ہوگی، کسی ثالثی کو اندراج کرانے کی اجازت نہیں‘۔

a3w
a3w