حیدرآباد

5 پارے: دونوں شہروں کی مختلف مساجد و دیگر مقامات پر نماز تراویح

مسجد دلاور النساء‘ چھوٹی مسجد‘ عطاپور رنگ روڈ‘ فرسٹ فلور سے حافظ وقاری محمد علی قادری‘ حافظ وقاری مولوی انعام الحسن نمازِ تراویح میں روزانہ 5 پارے تلاوت کریں گے۔

حیدرآباد: مسجد دلاور النساء‘ چھوٹی مسجد‘ عطاپور رنگ روڈ‘ فرسٹ فلور سے حافظ وقاری محمد علی قادری‘ حافظ وقاری مولوی انعام الحسن نمازِ تراویح میں روزانہ 5 پارے تلاوت کریں گے۔

llاے کے فنکشن ہال محمود گوڑا شاباش گوڑا وارث گوڑا میں نماز تراویح میں 5 پارے تلاوت قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

llمسجد عثمانیہ فیل خانہ‘ قدیم بیگم بازار میں حافظ وقاری محمد بلال احمد نقشبندی نماز تراویح میں 5 پارے تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء8:15 بجے ہوگی۔

llمسجد ببر الدین شاہ ؒ قریب درگاہ یوسفین ؒ نامپلی میں حافظ سید صادق علی شرفی روزانہ 5 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llپیراماؤنٹ فنکشن ہال‘ حکیم پیٹ‘ ٹولی چوکی میں نماز تراویح میں حافظ وقاری محمد یامین نظامی الازہری روزانہ 5 پارے تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

llماسٹر مائنڈ ہائی اسکول شمع کالونی نزد محمودہ ہوٹل‘ وٹے پلی میں نماز تراویح میں حافظ وقاری محمد رضوان قادری 5 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

llمسجد خواجہ حیات اللہ ؒ چادر گھاٹ میں حافظ وقاری سید محمد اسد الدین نماز تراویح میں 5 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 10:15 بجے ہوگی۔

ll مسجد محمدیہ گڈی انارم‘ سرور نگر روڈ دلسکھ نگر میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد جعفر مسعودی روزانہ 5 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔

ll مولانا محمد شریف احمد مظاہری قاسمی ناظم ادارہ انور المدارس ٹرسٹ و خطیب مسجد علامہ انور شاہ کے بموجب مسجد علامہ انور شاہ، سنتوش نگر کالونی میں چاند رات سے نماز تراویح کے پہلے دور میں پانچ پارے تلاوت کئے جائیں گے۔ حافظ منیب الرحمن رزان فرزند شیخ محمد عظیم الدین (پروپرائٹر مبارک ٹراویلس) روزانہ 5 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll جامع مسجد محمدیہ مسجد گڈہ، یوسف گوڑہ، رحمت نگر میں حافظ و قاری سید عبدالقادر امام مسجد ہذا چاند رات سے پانچ رمضان تک روزانہ نماز تراویح میں 5 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll شمع کالونی وٹے پلی، ماسٹر مائنڈس ہائی اسکول میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ و قاری محمد صفوان قادری روزانہ 5 پارے تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔