ایشیاء

چین کے شمال مغربی شہر گانسو میں 5.6 شدت کا زلزلہ

ریاستی کونسل کے زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر اور ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت نے بھی زلزلے کے لیے لیول-IV کا ہنگامی ردعمل شروع کیا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ایک ٹاسک فورس بھیجی تاکہ مقامی زلزلے سے متعلق امدادی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔

لانژو: چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) نے ہفتے کے روز بتایا کہ آج صبح 5:49 منٹ پر شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو کے ڈنگشی سٹی لانگسی کاؤنٹی میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 34.91 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104.58 ڈگری مشرقی طول البلد پرواقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے لانگسی کاؤنٹی، ژانگسیان کاؤنٹی، وی یوان کاؤنٹی، اور ڈنگسی شہر کی لِنٹاؤ کاؤنٹی اور تیانشوئی شہر کی ووشان کاؤنٹی میں محسوس کیے گئے۔


مقامی حکومت کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ لانگسی کے دیہی علاقے میں کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔


مقامی فائر اینڈ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی ٹیمیں اور گاڑیاں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں اور اثرات کی معلومات یکجا کی جا رہی ہیں۔


زلزلے کے بعد، چین کی زلزلہ کی انتظامیہ نے لیول-III ایمرجنسی رسپانس سروس کا آغاز کیا اور صورت حال کی نگرانی اور اس کا اندازہ لگاننے کے ساتھ ساتھ بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرنے پر زور دیا۔


ریاستی کونسل کے زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر اور ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت نے بھی زلزلے کے لیے لیول-IV کا ہنگامی ردعمل شروع کیا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ایک ٹاسک فورس بھیجی تاکہ مقامی زلزلے سے متعلق امدادی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔


ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کے مطابق چین کی نیشنل کمپری ہینسو فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے امدادی کارکن زلزلے کے مرکز پر پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 200 بچاؤ اہلکار اور مقامی فائر اینڈ ریسکیو فورسز کی 28 گاڑیاں اور 26 خصوصی بچاؤ ٹیمیں سات گاڑیوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہے۔