شمال مشرق

ترکی میں پارلیمانی انتخابات میں اردگان کی قیادت والے اتحاد کو اکثریت مل گئی

استنبول: صدر رجب طیب اردگان کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) اور اس کی اتحادی نیشنل موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) نے ترکی میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔

استنبول: صدر رجب طیب اردگان کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) اور اس کی اتحادی نیشنل موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) نے ترکی میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر، حیدرآباد کواستنبول بنانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام: کھرگے
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی

یہ اطلاع سرکاری نیوز چینل ٹی آر ٹی ہیبر نے پیر کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

چینل کی رپورٹ کے مطابق اے کے پی نے 35 فیصد سے زائد ووٹ اور 266 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اے کے پی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 600 رکنی قومی اسمبلی میں 320 نشستیں حاصل کیں۔

ساتھ ہی چھ جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد کو بھی 35 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

پارلیمانی انتخابات میں 10.3 لاکھ ووٹوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔