تلنگانہ کی 5 تعمیرات گرین ایپل ایوارڈز کیلئے منتخب
گرین آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کو پہلی بار گرین ایپل ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ 1994میں گرین آرگنائزیشن کا لندن میں قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کو پانچ انٹر نیشنل ایوارڈس ملنے والے ہیں۔ ریاست میں 5 تعمیرات کو لندن کے گرین آرگنائزیشن کی جانب سے گرین ایپل ایوارڈس کیلئے منتخب کیا گیا۔
جن عمارتوں کو گرین ایپل ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ان میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ، یادادری مندر، معظم جاہی مارکٹ، درگم چیرو اور پولیس کمانڈ، اینڈ کنٹرول سنٹر شامل ہیں۔
گرین آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کو پہلی بار گرین ایپل ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ 1994میں گرین آرگنائزیشن کا لندن میں قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
یہ ایک غیر سرکاری خود مختار تنظیم کی جانب سے دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے شعور بیداری مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ کیلئے کام کررہے افراد اور تنظیموں کو ایوارڈس دئیے جاتے ہیں۔ 2016 سے پہلی بار ایوارڈس کی تقسیم کا آغاز کیا گیا تھا۔