آندھراپردیش

سیلاب مہلوکین کے ورثا کو فی کس5لاکھ روپے ایکس گریشیاء، چیف منسٹر آندھرا کا اعلان

چندرابابونائیڈو نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ متاثرین میں اشیائے ضروریہ جیسے پانی، بسکٹس، میوہ جات اور دودھ سربراہ کریں۔ علاوہ ازیں عہدیدار واجبی قیمت پر ترکاریوں کی فروخت کیلئے موبائیل مارکٹس قائم کرنا چاہئے۔

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چہارشنبہ کے روز جہاں ریاست میں بارش سے مربوط واقعات میں ہلاک 20 افراد کے پسماندگان کو فی کس 5لاکھ روپے ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیا ہے وہیں سیلاب سے شدید متاثر وجئے واڑہ کے کئی علاقوں میں چوتھے روز بھی بچاؤ، راحت آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو معاوضہ دینے کا حکم
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش

 شہر وجئے واڑہ کے بشمول ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب کے سبب 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ عہدیداروں سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مہلوکین کی شناخت کرتے ہوئے لاشیں ورثا کے حوالہ کریں یا پھر حکومت کی جانب سے آخری رسومات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کا پانی کم ہورہا ہے اور یہ وقت گھر گھر ریلیف پہونچانے کا اہم موقع ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ متاثرین میں اشیائے ضروریہ جیسے پانی، بسکٹس، میوہ جات اور دودھ سربراہ کریں۔ علاوہ ازیں عہدیدار واجبی قیمت پر ترکاریوں کی فروخت کیلئے موبائیل مارکٹس قائم کرنا چاہئے۔

 مزید براں جنگی خطوط پر صفائی کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف منسٹر نے برقی سربراہی نظام جلد بحال کرنے پر بھی زور دیا۔ وائرل فیور اور دیگر وبائی امراض کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر انہوں نے عہدیداروں کو ان امراض سے محفوظ رہنے کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور وارڈ سکریٹریٹ میں میڈیکل کیمپ بھی منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

 چہارشنبہ کی صبح میں متاثرین میں ناشتہ کے لئے2.3 لاکھ غذائی پیاکٹس تقسیم کئے گئے جبکہ لنچ اور رات کے کھانے کیلئے4.5 لاکھ غذائی پیاکٹس تیار کئے گئے ہیں اجیت سنگھ نگر پولیس اسٹیشن ایریا جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں سے ایک ہے، کے ایک شخض سباراجو نے بتایا کہ سیلاب کا پانی گھٹ رہا ہے۔

 یہاں پانی اور برقی نہیں ہے۔ برقی سے محرومی کا آج چوتھا دن ہے۔ آئندہ2دنوں تک برقی سربراہی کا امکان نہیں ہے۔ آئی اے این ایس کے مطابق آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ کے کئی مقامات چہارشنبہ کے روز چوتھے دن بھی پانی سے محصور ہیں جبکہ عہدیدار، بچاؤ، راحت آپریشن مسلسل انجام دے رہے ہیں۔

 پرکاشم بیارج میں پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ کسی حد تک کم ہوگیا ہے مگر شہر وجئے واڑہ کی بیشتر کالونیاں جو پانی سے محصور ہیں، کے عوام کی پریشانیاں ختم نہیں ہوئی ہیں۔

شدید بارش سے بُدا میرو ندی کے کنارے آباد بیشتر کالونیوں میں پانی داخل ہوگیا۔ بارش اور سیلاب سے شہر کے 2.70 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام، ڈرونس اور ہیلی کاپٹرس سے متاثرین میں غذائی پیاکٹس، گرانے میں مصروف ہیں۔متاثرہ افراد میں غذائی اور پانی کے پاکٹوں کی فراہمی کیلئے کشتیوں اور گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کیلئے چیف منسٹر نائیڈو کے وجئے واڑہ میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔

a3w
a3w