کھیل

پاکستانی ٹیم کو شعیب ملک کا متبادل نہیں ملا: عاقب جاوید

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہاکہ پاکستان ٹیم کو شعیب ملک کا متبادل نہیں ملا ہے اس لئے انہیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا حیران کن ہے۔

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہاکہ پاکستان ٹیم کو شعیب ملک کا متبادل نہیں ملا ہے اس لئے انہیں ایشیا کپ اور ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا حیران کن ہے۔

رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ایشیاکپ اور نیدر لینڈ کے خلاف منتخب شدہ اسکواڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ شعیب ملک اور شان مسعود کو نظر انداز کیاگیاہے، ٹیم میں چوتھے نمبر پر ملک بلکل فٹ بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افتخار احمد گذشتہ پانچ برسوں سے ٹیم سے اِن اور آؤٹ ہورہے ہیں جبکہ آصف علی اور خوشدل شاہ ایک ہی طرح کی بلے بازی کرتے ہیں، میرے خیال میں ٹیم میں بہتری کی مزید گنجائش ہے۔

گزشتہ روز ایشیاکپ اور نیدر لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیاگیا تھا جس میں فاسٹ بولر حسن علی، سابق کپتان سرفراز احمد، شان مسعود اور شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیاتھا جبکہ نوجوان بولر نسیم شاہ کو وائٹ بال کرکٹ میں موقع دیا گیاتھا۔

اسکواڈ کی قیادت کے فرائض کپتان بابراعظم جبکہ شاداب خان کو ان کا نائب منتخب کیاگیا تھا۔