جرائم و حادثات

نواسہ کو مدرسہ سے لانے کے دوران گاڑی ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی،ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

یہ حادثہ کل شب تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے میکلاگنڈی کے قریب اُس و قت پیش آیا جب سوزوکی پک اپ گاڑی توازن کھوجانے کے نتیجہ میں ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: نواسہ کو مدرسہ کی تعطیلات کے بعد اسے اپنے افراد خاندان کے ساتھ واپس لانے کے دوران پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5افرادجاں بحق اوردیگرتین شدیدزخمی ہوگئے جن میں دونابالغ لڑکے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

یہ حادثہ کل شب تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے میکلاگنڈی کے قریب اُس و قت پیش آیا جب سوزوکی پک اپ گاڑی توازن کھوجانے کے نتیجہ میں ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔حادثہ اتناخطرناک تھاکہ ددافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بقیہ تین کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

حادثہ کا مقام دلخراش منظرپیش کررہاتھا۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد جامع مسجد کے صدر عبدالمعز الدین اپنے افراد خاندان کے ساتھ اسوزو پک اپ گاڑی میں نرمل ضلع کے بھینسہ منڈل سے اپنے نواسہ کو مدرسہ کی تعطیلات پر لینے گئے تھے۔

وہ عادل آباد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔جاں بحق افراد میں عادل آباد جامع مسجد کے صدر 65 سالہ عبدالمعز الدین،اُن کے داماد 40 سالہ خواجہ معین الدین، 11 سالہ محمد عثمان الدین،13 سالہ فرید الدین اور 5 سالہ محمد علی شامل ہیں جبکہ 38 سالہ عائشہ آفرین،8 سالہ اقراء اور 10 سالہ محمد سعد شدید زخمی ہوگئے۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمیوں کو تین 108 ایمبولینس کے ذریعہ عادل آباد رمس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ لاشوں کو رمس اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔