کرناٹک

چور کو پیٹنے اور اُلٹا لٹکانے پر 5 افراد گرفتار

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور چور کو بچاکر ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ہاسن کے ایس پی ہری رام شنکر نے توثیق کی کہ اس ضمن میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور تحقیقات جاری ہے۔

ہاسن: پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن پر ایک چور کو پیٹنے اور الٹا لٹکانے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق کٹاورا موضع کے ساکن منجو بیلور تعلقہ کے بیلاور میں باغان سے کافی کے بیج چراتے پکڑا گیا۔ گرفتار ملزمین میں کے پی رگھویندر، کے پی، امیش (بیلاور موضع)، کیرتی (ملیگانورو موضع)، سیموئل (ڈونانامانے) اور نوین راج (کٹاورا موضع) شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
چوتھی جماعت کے طالبعلم کو 43 بار مارنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

چور کو پکڑنے کے بعد ملزمین نے اس کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور پوری رات اسے پیٹتے رہے۔ اگلی صبح انہوں نے اسے رسی کی مدد سے درخت سے الٹا لٹکادیا اور لاٹھیوں سے پیٹا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور چور کو بچاکر ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ہاسن کے ایس پی ہری رام شنکر نے توثیق کی کہ اس ضمن میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور تحقیقات جاری ہے۔