تلنگانہ

تلنگانہ کے 5افراددبئی میں 18سال قید کی سزا کے بعد واپس

تلنگانہ کے 5افراددبئی میں قتل کے معاملہ میں 18سال قید کی سزا کے بعد واپس ہوئے۔ نیپال کے ایک چوکیدار بہادر سنگھ کے قتل کے معاملہ میں انہیں انہیں ابتدائی طور پر دس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے 5افراددبئی میں قتل کے معاملہ میں 18سال قید کی سزا کے بعد واپس ہوئے۔ نیپال کے ایک چوکیدار بہادر سنگھ کے قتل کے معاملہ میں انہیں انہیں ابتدائی طور پر دس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین

بعد ازاں دبئی کی عدالت نے سزا کو بڑھا کر 25 سال کر دیا۔ تلنگانہ کے سابق وزیرتارک راما راو نے اپنے دورہ نیپال کے موقع پر بہادرسنگھ کے ارکان خاندان کو 15لاکھ روپئے معاوضہ دیتے ہوئے اس معاملہ میں ان افراد کو معاف کرنے کی خواہش کی۔

اس سلسلہ میں دستاویزات بھیجے جانے کے باوجود عدالت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ ملزمین کی جانب سے وکلا نے خرابی صحت کی وجہ بتا کر اس معاملہ کی ایک بار پھر جرح کی۔

دبئی کی عدالت نے اس پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہیں سات سال قبل رہا کر دیا۔ اس کے ساتھ، سری سلہ، رودرنگی اور کوناراوپیٹ منڈلوں کے پانچ افراد دبئی سے حیدرآباد واپس ہوئے۔

شہرکے شمس آباد ایرپورٹ پر جذبات منظردیکھاگیا کیونکہ وہ 18 سال بعد اپنے خاندان کے افراد سے مل پائے۔