شمالی بھارت

اترپردیش میں فرضی انکاؤنٹرس کوئی نئی بات نہیں : اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے جرائم پیشہ سے سیاستداں بنے عتیق احمد کے لڑکے اسدکوبندوقوں کی لڑائی میں ہلاک کئے جانے کے پس منظرمیں یہ تبصرہ کیاہے۔ سابق چیف منسٹر اترپردیش نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے اپنے جانشین یوگی آدتیہ ناتھ کے اس تبصرہ پر بھی طنزکیاکہ ”مافیاکومٹی میں ملادیاجائے گا“۔

کھرگون(مدھیہ پردیش):  سماج وادی پارٹی کے صدراکھلیش یادونے کہاہے کہ اترپردیش میں فرضی انکاؤنٹرس کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں اوربی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں ایسی کاروائیوں پرقومی انسانی حقوق کمیشن نے زیادہ سے زیادہ نوٹسیں دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
سام پٹروڈا نے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر پھر سوال اٹھائے
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

 انہوں نے جرائم پیشہ سے سیاستداں بنے عتیق احمد کے لڑکے اسدکوبندوقوں کی لڑائی میں ہلاک کئے جانے کے پس منظرمیں یہ تبصرہ کیاہے۔ سابق چیف منسٹر اترپردیش نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے اپنے جانشین یوگی آدتیہ ناتھ کے اس تبصرہ پر بھی طنزکیاکہ ”مافیاکومٹی میں ملادیاجائے گا“۔

یہ تبصرہ انہوں نے اسمبلی میں کیاتھا۔ اکھلیش نے کہاکہ ایسے فلمی ڈائیلاگ بولنے والوں کادستورپر کوئی ایقان نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ عتیق احمد کے لڑکے اسد اوراس کے ساتھی کوجوامیش پال قتل کیس میں مطلوب تھے۔

جمعرات کے روزجھانسی کے قریب ایک انکاؤنٹرمیں ہلاک کردیاگیا۔ یہ انکاؤنٹر ایک ایسے وقت کیاگیاجب عتیق احمدکوپریاگ راج کی ایک عدالت میں اسی قتل کیس کے سلسلہ میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبروپیش کیاجارہاتھا۔

انکاؤنٹرکے بارے میں پوچھے جانے پراکھلیش یادونے نامہ نگاروں کوبتایاکہ اس شمالی ریاست میں پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہواہے کہ فرضی انکاؤنٹرس کے سلسلہ میں حکومت اترپردیش کی طرف انگلیاں اٹھائی گئی ہوں۔ وہ بظاہر 2020 میں کانپورکے قریب ایک انکاؤنٹرمیں جرائم پیشہ وکاس دوبے کوہلاک کئے جانے کاحوالہ دے رہے تھے۔

 ایس پی لیڈرنے کہاکہ کئی لوگ اترپردیش پولیس کے اس بیان پر یقین نہیں کرتے کہ مدھیہ پردیش سے آنے والی گاڑی جس کے ذریعہ اسے منتقل کیاجارہاتھا، الٹ گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ یوپی پولیس نے اس وقت دعویٰ کیا تھاکہ دوبے کواس وقت گولی مارکرہلاک کردیاگیاتھاجب اسے اجین سے لے جانے والی گاڑی کانپورکے مضافاتی علاقہ میں الٹ گئی تھی اوروہ فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔

 انہوں نے کہاکہ حال ہی میں کانپورمیں ایک ماں بیٹی کی جوڑی کی جھونپڑی منہدم کرتے ہوئے ان دونوں کو زندہ جلادیاگیاتھا اوروہ ہلاک ہوگئی تھیں۔ اسی طرح(2019 میں) پشپیندر یادوکوفرضی انکاؤنٹرمیں ہلاک کردیا گیا تھا۔ یادونے کہاکہ جولوگ دستورمیں یقین نہیں رکھتے وہی مٹی میں ملادیں گے جیسے فلمی ڈائیلاگ بولتے ہیں۔ اترپردیش میں پولیس تحویل میں ملک بھرمیں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

a3w
a3w