مشرق وسطیٰ

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 50 جنگجو مارے گئے: اسرائیلی فوج

اسرائیل کی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 50 جنگجووں کو مار گرایا اور فضائی حملوں کی ہدایت دی ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 50 جنگجووں کو مار گرایا اور فضائی حملوں کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

آئی ڈی ایف نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے شمالی اسرائیل کےعلاقوں اور فوجی دستوں کو نشانہ بناکر حزب اللہ کے 200 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں زیر زمین سرنگوں کی شافٹ، متعدد ہتھیاروں کے ذخیرے کا بنیادی ڈھانچہ، راکٹ لانچر، مارٹر بم اور ٹینک شکن میزائل وغیرہ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام-لبنان کی سرحد کے ساتھ زیر زمین تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے ایک آپریشن بھی شروع کیا جہاں حزب اللہ کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کیا اور ٹینک فائر، مختصر فاصلے پر فائر اور فضائی حملوں کے ذریعے متعدد جنگجووں کو مارگرایا۔