مہاراشٹرا

چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے کی ایودھیا آمد

شنڈے نے ایودھیا روانہ ہونے سے قبل لکھنو میں میڈیا سے کہا کہ میں ’بھگوان رام کے درشن کرنے ایودھیاجارہا ہوں‘ ہمیں بھگوان رام کا آشیرواد حاصل ہے جس کی وجہ سے تیرکمان کا شیوسینا کا انتخابی نشان ہمارے پاس ہے۔

ایودھیا: چیف منسٹرمہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے اتوار کے دن ایک روزہ دورہ پر ایودھیا پہنچ گئے۔ شیوسینک کہلانے والے ہزاروں حامی بھی ان کے ساتھ آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
”مجرا کرنے گئے تھے:“ ملاقات پر سنجے راؤت کا طنز
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون

شنڈے نے ایودھیا روانہ ہونے سے قبل لکھنو میں میڈیا سے کہا کہ میں ’بھگوان رام کے درشن کرنے ایودھیاجارہا ہوں‘ ہمیں بھگوان رام کا آشیرواد حاصل ہے جس کی وجہ سے تیرکمان کا شیوسینا کا انتخابی نشان ہمارے پاس ہے۔

وہ رام کتھا ہیلی پیڈپہنچے۔ وہ رام مندر کے جاریہ تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندرپھڈنویس اور اترپردیش کے وزیرسوتنتربھی شنڈے کے ساتھ دکھائی دئیے۔

گذشتہ برس جون میں مہاراشٹرا کا چیف منسٹر بننے کے بعد شنڈے کا یہ پہلا دورہئ ایودھیا ہے۔ ہزاروں شیوسینک ایودھیا میں ڈیرہ ڈال چکے ہیں۔ لگ بھگ ساری ہوٹلیں‘گیسٹ ہاؤز اور دھرم شالاؤں کو بک کرادیاگیاتھا تاکہ شیوسینا کے وزراء‘ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو ٹہرایاجائے۔

شیوسینا شنڈے کے دورہ ایودھیا کو ملک بھر میں اجاگرکرناچاہتی ہے۔ قبل ازیں شنڈے شیوسینا قائد کی حیثیت سے 25نومبر2018ء کو ایودھیاآئے تھے۔ وہ مارچ 2020اور گذشتہ برس جون میں بھی ایودھیاآئے تھے۔

ڈپٹی چیف منسٹر دیویندرفڈنویس سے ایودھیا میں اچانک دکھائی دینے کے بارے میں پوچھنے پر جواب ملا کہ اس کا الیکشن سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیشن میٹنگ میں شرکت کیلئے دہلی جارہا تھا۔ راستہ میں رک کرمیں نے بھگوان کا آشیرواد لینے کا ارادہ کیا۔

a3w
a3w