حیدرآباد
پاسپورٹ سیوا کیندراس ہفتہ کو کھلے رہیں گے
تمام خواہشمند افراد جو اپنے لئے نیا اپائنمنٹ حاصل کرنا یاری شیڈول کرنا چاہتے ہیں وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
حیدرآباد: ریجنل پاسپورٹ آفس (آر پی او) حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق آر پی او حیدرآباد کے تحت 14 پاسپورٹ سیوا کیندر اس 10 جون کو حسب معمول کھلے رہیں گے۔ ہفتہ کے روز آر پی او کی جانب سے700 اپائنٹمنٹس کو قبول کیا جائے گا۔
چہارشنبہ کے دن دوپہر 4:30 بجے سے اپائنٹمنٹس کے لئے سلاٹس جاری کئے جائیں گے۔ تمام خواہشمند افراد جو اپنے لئے نیا اپائنمنٹ حاصل کرنا یاری شیڈول کرنا چاہتے ہیں وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ ہفتوں سے پاسپورٹ سیوا کیندر س عوام کی خدمت کیلئے ہفتہ کے دن بھی کھلے رکھے جارہے ہیں۔