گروپ ون کی 563 ملازمتوں کو مارچ تک پر کیاجائے گا: چیف منسٹر ریونت ریڈی
وزیر اعلیٰ نے پرگتی بھون میں قائم راجیو گاندھی سیول ابھئے ہستم اسکیم کا آغازکیا۔ا س موقع پر انٹرویو کے لیے منتخب ہونے والے امیدواروں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔
حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ 31 مارچ تک گروپ ون کی 563 ملازمتوں کو پُرکیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست میں ایسا ممکن نہیں تھا۔ ان کی حکومت عزم کے ساتھ امیدواروں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تقررات کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے پرگتی بھون میں قائم راجیو گاندھی سیول ابھئے ہستم اسکیم کا آغازکیا۔ا س موقع پر انٹرویو کے لیے منتخب ہونے والے امیدواروں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک ملازمتوں کے مسئلہ پر مبنی تھی اور اس طرح کی تلنگانہ ریاست میں ایک ہی سال میں 55 ہزار 143 ملازمتوں کو کامیابی کے ساتھ پُرکیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پہلے سال میں اتنی زیادہ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ریاست تلنگانہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سیول سرویسس میں منتخب کرنا ہے اور اس کے لیے وہ امیدواروں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب پسماندہ ریاست بہار سے زیادہ سرکاری ملازمین ہیں تو تلنگانہ سے کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اس لیے ممکن ہوا کہ حکومتوں نے وہاں خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تلنگانہ سے زیادہ نوجوانوں کو سیول سرویسس جیسی ملازمتوں میں منتخب کرنے کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔
اسی لیے وہ امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد امداد دے رہے ہیں۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا منتخب امیدواروں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کے لیے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار سیول سرویسس کے لئے منتخب ہونے اور ریاست تلنگانہ کی خدمت کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ان تمام امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے جو موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک 563 گروپ ون کی ملازمتوں کوپُرکیاجائے گا۔