مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 58 ہزار آرام دہ نئے قالین

رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین میں تعینات فیلڈ ٹیمیں ان قالینوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہیں، ان کی صفائی اور استعمال کے باعث خراب ہونے والے قالینوں کی تبدیلی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے دونوں مقدس مساجد کے لیے تقریبا 58 ہزار نئے قالین فراہم کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک


سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 39 ہزار 400 قالین سعودی توسیع سمیت مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں نمازیوں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کیے گئے۔


رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین میں تعینات فیلڈ ٹیمیں ان قالینوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہیں، ان کی صفائی اور استعمال کے باعث خراب ہونے والے قالینوں کی تبدیلی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔


مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بچھائے جانے والے قالینوں کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ یہ نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آرام دہ ثابت ہوں۔


ان قالینوں کی پائیداری کا بھی خیال رکھا جاتا ہے، انہیں طویل عرصے مسلسل استعمال کے لیے اعلی خصوصیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔


جنرل اتھارٹی قالینوں کی جانب سے صفائی اور دیکھ بھال کے ساتھ انتہائی سخت حفاظتی معیارات کو بھی ترجیح دی جاتی ہے۔


یہ کوششیں تمام زائرین کے لے آرام دہ اور روحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے ایک جامع منصوبے کا حصہ ہیں۔