حیدرآباد

ہنومان جینتی، بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ سنگھ کو گرفتار کیاگیا ہے کیونکہ قبل ازیں اس نے جلوس میں متنازعہ تقاریر کی تھیں۔اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔ اس نے حالیہ سری رام نومی شوبھایاترا کے دوران بھی نفرت انگیز تقریر کی تھی۔

حیدرآباد: ہنومان جینتی جلوس سے پہلے حیدرآباد میں پولیس نے بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ تلنگانہ اسمبلی میں حلقہ گوشہ محل کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ کو اس کے مکان سے گرفتار کرلیاجو اس جلوس میں جانے کی تیاری کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں

 پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ سنگھ کو گرفتار کیاگیا ہے کیونکہ قبل ازیں اس نے جلوس میں متنازعہ تقاریر کی تھیں۔اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔ اس نے حالیہ سری رام نومی شوبھایاترا کے دوران بھی نفرت انگیز تقریر کی تھی۔

اپنی گرفتار ی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس نے کہا کہ حکومت ہندوؤں کے خلاف متعصبانہ اقدامات کر رہی ہے اور تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کا منصوبہ ہندوؤں کو جیل میں ڈالنا ہے۔ اس نے حکومت اور پولیس سے سوال کیا کہ اگر وہ ریلی میں شریک ہوتا ہے تو کیا مسئلہ ہے؟