مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 59.64 فیصد ووٹنگ
الیکشن کمیشن کی اطلاعات کے مطابق، مراٹھواڑہ کے علاقے بیڈ میں سب سے زیادہ 69.74 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جب کہ پونے حلقے میں سب سے کم 51.25 فیصد ووٹنگریکارڈ کی گئی۔
ممبئی: مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو 11 سیٹوں پر تقریباً 59.64 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار پنکجا منڈے، بیڈ پارلیمانی حلقے سے اپنی قسمت آزما رہی ہیں، جہاں سب سے زیادہ ووٹنگ دیکھی گئی، جبکہ پونے میں سب سے کم ووٹنگ ہوئی۔
کل رات دیر گئے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے بتایا کہ مغربی اور شمالی مہاراشٹر کے کچھ حصوں کے علاوہ ریاست کے مراٹھواڑہ علاقے میں ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے ختم ہوا، جہاں تقریباً 59.64 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان حلقوں کے تمام ای وی ایم کو متعلقہ حلقوں کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سخت سیکورٹی میں اسٹرانگ روم میں بند کر دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی اطلاعات کے مطابق، مراٹھواڑہ کے علاقے بیڈ میں سب سے زیادہ 69.74 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جب کہ پونے حلقے میں سب سے کم 51.25 فیصد ووٹنگریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ نندربار میں 67.12 فیصد، احمد نگر میں 62.76، راور میں 61.36، شرڈی میں 61.13، اورنگ آباد میں 60.73، جلگاؤں میں 53.65، ماول میں 52.90 اور شرور میں 51.46 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے۔