ایشیاء
انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا کے صوبہ شمالی سماترا کے مغربی ساحل سے 10 کلومیٹر (6.2 میل) کے فاصلے پر 6.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ اطلاع انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے جمعرات کے روز دی ہے۔
جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبہ شمالی سماترا کے مغربی ساحل سے 10 کلومیٹر (6.2 میل) کے فاصلے پر 6.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ اطلاع انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے جمعرات کے روز دی ہے۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ "27 نومبر 2025 کو صبح 11:56 بجے شمالی سماترا کے مغربی ساحل پر 6.5 شدت کا زلزلہ آیا۔
زلزلے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔