جرائم و حادثات

اڈیشہ میں سڑک حادثہ، دو ہلاک، پانچ زخمی

اڈیشہ کے جاج پور ضلع میں پنی کوئیلی چک کے قریب منگل کی علی الصبح ایک تیز رفتار ٹرک نے آٹورکشا کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہو گئے۔

بھونیشور: اڈیشہ کے جاج پور ضلع میں پنی کوئیلی چک کے قریب منگل کی علی الصبح ایک تیز رفتار ٹرک نے آٹورکشا کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 12 سالہ لڑکی اور ایک سات سالہ لڑکا شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو جاج پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے چار کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حادثے کے وقت متاثرین بھدرک ضلع کے سہاپاڈا گاؤں کے پٹنساہی سے بھگوان جگن ناتھ کے درشن کے لیے پوری جا رہے تھے۔

a3w
a3w