کرناٹک

قتل کی واردات، پولیس کے کتوں سے بچنے ملزمین نے مقام واردات پر مرچ پاوڈرڈال گیا

جب اس کا دوست اس کے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ رمنا اور کرشناکماری مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں جس کے بعد ا س نے فوری طورپرپولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک شخص اوراس کی بیوی کے قتل کی واردات پیش آئی۔قاتلوں نے جائے واقعہ پر مرچ پاوڈرڈال دیا تاکہ سونگھنے والے کتوں کی جانب سے ان کی نشاندہی نہ کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

پولیس کے مطابق اس جوڑے کااکلوتابیٹا جو حیدرآباد میں رہتا ہے نے کئی مرتبہ ان کو فون کیا تاہم فون رسیو نہ کرنے پراس نے اپنے ایک دوست سے خواہش کی کہ وہ اس کے گھرجاکرمعلوم کرے۔

جب اس کا دوست اس کے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ رمنا اور کرشناکماری مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں جس کے بعد ا س نے فوری طورپرپولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

پولیس اور کلوزٹیم وہاں فوری طورپرپہنچ گئی۔انہوں نے دیکھا کہ مقام واردات پر مرچ پاوڈرپڑا ہوا ہے تاکہ سونگھنے والے کتوں کو ملزمین کی نشاندہی سے روکاجاسکے۔