دہلی

پاپلر فرنٹ آف انڈیا کوآرڈینیٹر کو 6 گھنٹوں کا پیرول

دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے قومی کوآرڈینیٹر پی ابراہیم کی پیرول بڑھادی۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے قومی کوآرڈینیٹر پی ابراہیم کی پیرول بڑھادی۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس، للت جھا کی تحویل میں توسیع
گنیش وسرجن یاترا کے دوران افضل نامی شخص کا لڑکی پر جنسی حملہ، ملزم فائرنگ میں زخمی

جسٹس جسمیت سنگھ اور جسٹس وکاس مہاجن پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے پی ابراہیم کو اپنی بڑی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے جو کیرالا میں ہونے والی ہے‘ 6 گھنٹوں کا پیرول منظور کیا۔

قبل ازیں 4 گھنٹوں کا پیرول دیا گیا تھا۔ پی ابراہیم نے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔

نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) کے درج کردہ یو اے پی اے کیس کے ملزم کی لڑکی کی شادی 18 جون کو ہونے والی ہے اور اخراجاتِ سفر وہی برداشت کرے گا۔